مہوش حیات کی دبئی میں ہیلی کاپٹر اُڑانے کی ویڈیو وائرل

Published On 31 January,2023 09:17 pm

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی دبئی میں ہیلی کاپٹر اُڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن کی میں انہوں نے لکھا کہ  خواتین و حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے ۔ پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، کوریوگرافر عظمیٰ ذکریہ اور بھارتی ہدایت کار مُکل ابھینکر نےبھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جہاں انہوں نے مہم جوئی سرگرمیاں کا انتخاب کرتے ہوئے ہیلی دبئی کے ذریعے ہیلی کاپٹر اُڑا کر دبئی کی سیر کی اور دبئی کے فضائی مناظر دیکھے۔
 

Advertisement