دبئی: (ویب ڈیسک)دبئی میں رواں سال کے صرف دس روز میں 60 کھرب روپے کے گھر فروخت ہو گئے۔
دبئی میں رئیل سٹیٹ سے وابستہ نجی ادارے کے مطابق 2022 میں 1200 سے زائد ایسے گھروں کے سودے ہوئے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زائد تھی، 2023 کے پہلے پندرہ روز میں اب تک پینتالیس ایسے گھر فروخت ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل 2018 سے 2022 تک صرف 150 ایسے گھر فروخت ہوئے تھے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زیادہ تھی۔
واضح رہے دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 2022 میں دبئی میں جائیداد کی خریدو فروخت میں کھربوں روپے کے سودے ہوئے، پہلی بار رئیل اسٹیٹ میں کی گئی ٹرانزیکشنز کی مالیت تین سو کھرب روپے تک پہنچ گئی۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دبئی کو دنیا کے تین بڑے شہروں میں سے ایک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔