یو اے ای دورے کا مقصد سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے: وزیراعظم

Published On 12 January,2023 02:42 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دورے کا مقصد تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن زید دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی قیادت تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے قریبی رابطوں پر متفق ہیں۔

Advertisement