اسلام آباد: (دنیا نیوز) توانائی کی بچت کے لئے قومی عملدر آمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا 22 رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
توانائی کی بچت کی لیے بنائی گئی 22 رکنی کمیٹی کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
کمیٹی اراکین میں وزیر خزانہ، تجارت ، وزیر توانائی، انڈسٹری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر کمیٹی میں شامل ہونگے، متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
22 رکنی کمیٹی توانائی بچت کے قلیل المدتی اور درمیانی مدت کے اقدامات کی نگرانی کرے گی، توانائی کی بچت سے متعلقہ صوبائی فریقوں سے بھی مذاکرات کیے جائیں گے جبکہ کمیٹی سر کلر ڈیٹ اور توانائی امپورٹ بل میں کمی کے لئے اقدامات بھی کرے گی۔
بجلی بچت منصوبے میں ایل ای ڈیزبلب، جدید پنکھے اور الیکٹر بائیک کی پروڈکشن کی مانیٹرنگ شامل ہوگی۔