جنیوا: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا نے کل دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں، عالمی برادری نے کل شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی اظہار ہمدردی نے بہت متاثر کیا، اجتماعی کوششوں سے زندگی اور امیدوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔
A big thank you to Heads of states & governments, European Union, our development partners & United Nations for making Resilient Pakistan Conference a resounding success. UN Secretary General has shown stellar leadership all along. People of Pakistan will forever remain grateful. https://t.co/ADaejx5oUU
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 10, 2023
میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت، یورپی یونین، ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔