کمبرلے: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے شمال مغربی علاقے تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہیں، ریاست کمبرلے میں طوفان ایلی کی تباہ کاریوں سے ہزاروں ایکڑ علاقہ زیر آب آچکا ہے۔
آسٹریلین ریاست کے ایمرجنسی سروسز کمشنر ڈیرن کلیم نے کہا ہے کہ کمبرلے میں 100 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے، جہاں تک نظر دوڑائی جائے وہاں پر پانی ہی پانی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان ایلی کے سبب تیز بارشوں سے آسٹریلیا کے شمال مغربی علاقے سیلابی بحران کا شکار ہو گئے ہیں، سیلاب کے باعث ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے بعد فضائی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔