اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کیلئے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اکرم خان درانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، مرحومہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی دادی ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔