روم: تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتا

Published On 13 March,2023 10:08 am

روم: (دنیا نیوز) لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 30 افراد لاپتا ہو گئے۔

اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق قریب میں موجود بحری جہاز نے تارکین وطن کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کچھ افراد کو بچا بھی لیا گیا۔

اطالوی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ حادثے میں تقریباً 17 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 30 اب بھی لاپتا ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے تھے۔