کیف: (دنیا نیوز) یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں یوکرینی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں روس کے 221 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں روس نے 16 حملے کیے جس میں دشمن کے 221 فوجی مارے گئے جبکہ 314 زخمی ہوئے تاہم روس کی جانب سے اس متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ اس وقت روس کے زیر قبضہ شہر ڈوبناس کے علاقے باخموت میں شدید جنگ جاری ہے، روس اس علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ باخموت کی فتح سے یوکرین کے دفاع میں دراڑ پڑ جائے گی جبکہ ڈونباس کے تمام صنعتی علاقے پر قبضہ فتح کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔