آسٹریلیا: کوئینز لینڈ میں شدید سیلابی صورتحال، مزید بارشوں کی پیشگوئی

Published On 12 March,2023 08:23 pm

کوئینز لینڈ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ میں سیلابی صورتحال کے اور زیادہ ابتر ہونے کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی گئی ہے، ریاست میں غیر موسمی تغیرات سے سال 2011ء میں ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے دارالحکومت برسبین کے شمال مغرب میں سیلابی صورت حال ابتر ہوگئی ہے، سال 2011ء کے بعد رواں برس تقریباً 22 فٹ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری رہے گا جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں میں 97 رہائشیوں کو فضائی آپریشن کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔