نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں جاپان کی خاتون سیاح پر تشدد کیا گیا، متاثرہ خاتون بھارت چھوڑ کر بنگلا دیش منتقل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی کے تہوار کے دوران بھارتی لڑکوں کے ایک گروپ نے خاتون سیاح کو بدتمیزی اور تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکوں نے جاپانی سیاح کو بالوں سے پکڑا اور زبردستی اس کے منہ اور جسم کو رنگوں سے نہلا دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی خاتون سیاح ان لڑکوں سے بچنے کی کوشش کرتی رہی اور انہیں ایسا کرنے سے روکتی رہی مگر وہ باز نہ آئے، پولیس نے واقعے میں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔