سعودی عرب کا بطور ڈائیلاگ پارٹنر شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ

Published On 30 March,2023 05:19 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور چین کے تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سعودی مملکت نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ منسلک ہونے کا فیصلہ کنگ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، سعودی عرب کو ایس سی او میں مذاکراتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہونا مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک سیاسی اور سکیورٹی تنظیم ہے جس میں یورپ اور ایشیا کے ممالک شامل ہیں، یہ تنظیم 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے قائم کی تھی۔

بھارت اور پاکستان بھی شنگھائی تعاون تنظیم کا حصہ ہیں، چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران عرب ریاست کے ایس سی او میں شامل ہونے پر بات چیت کی گئی تھی۔

Advertisement