لندن: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتوں پردستخط کیے ہیں۔
سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اوربرطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ سوئیلا بریورمین نے لندن میں ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس طرح کی ملاقاتیں دونوں دوست ممالک کے درمیان تزویراتی اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔
Interior Minister @AbdulazizSNA met with the British Home Secretary @SuellaBraverman.
— Saud Salman AlDossary | سعود بن سلمان الدوسري (@999saudsalman) March 28, 2023
They discussed security cooperation, signed a number of agreements, and reviewed the historical relations between Saudi Arabia and the pic.twitter.com/OoYy2nPfqu
اجلاس میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے درمیان سلامتی، ترقی اور تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
اجلاس میں برطانیہ میں سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز،سعودی وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمٰن الفالح اور دونوں ممالک کے متعدد حکام نے بھی شرکت کی۔