لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی سفارتکار فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جن کو برطانیہ کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے ۔
فوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کی سربراہ کے طور پر تعینات تھیں۔
فوزیہ یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تعیناتی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ “مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے”۔
Job News: Privileged to be appointed as His Majesty s British Consul General to Toronto
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
Special moment as we think it s the 1st time (but don t have data) that a British Muslim woman has been appointed as Head of a Diplomatic Post.
I won t be the last
pic.twitter.com/JrBibuYxK3
انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے جب پہلی بار برطانیہ کے کسی ڈپلومیٹک مشن کی سربراہ کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر ہوا ، میں آخری نہیں ہوں گی۔
فوذیہ یونس نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین خاص طور پر اپنی والدہ کو دیا جو گزشتہ برس کورونا سے لڑتے ہوئے دنیا سے کوچ کر گئیں تھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میری طرح کی لڑکیوں کے لیے جو کمیونٹیز کے اندر اور باہر تعصب، نسل اور جنس کی بنیاد پر لڑ رہی ہیں، جن کو بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں، یا وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتیں ، اپنی طاقت کو کم نہ ہونے دیں، آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔
To the girls who look like me, who are battling prejudice, racism & sexism from within communities & outside, who are told they can t do it, or that they don t sound or look the part. Don t let anyone dim your power. You can change the .
— Fouzia Younis (@YounisFouzia) March 24, 2023
فوزیہ یونس کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے ، وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے، کثیر الثقافتی اور متنوع ٹیموں کا انتظام سنبھالنے، کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں ۔