لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی سیاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش نیشنل پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔
حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور اب وہ سکاٹس لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر یعنی سکاٹش حکومت کے سربراہ ہوں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ 37 سالہ حمزہ یوسف نئے منصب پر فائز ہونے کے بعد برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد لیڈر بن گئے ہیں۔
Polls have closed! I could not be prouder of the campaign we ve run
— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) March 27, 2023
Thank you to my wonderful family, friends, campaign team & all those members who have supported me throughout this amazing journey
Whatever happens, I know SNP will come together & unite behind our new leader pic.twitter.com/1jErsQUwht
مقامی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف سکاٹش پارلیمنٹ سے 28 مارچ بروز منگل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے اور فرسٹ منسٹر بن جائیں گے، اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے،پاکستانی نژاد حمزہ یوسف سکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔
حمزہ یوسف کے والد مظفریوسف کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ہے۔