جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں گداگری کی لعنت کے خلاف اقدامات کو سخت کردیا گیا ۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے سخت تنبیہ جاری کردی ہے، پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کسی شخص کا استحصال کرتے ہوئے اسے بھیک مانگنے کے لیے کرایہ پر رکھنا، اسے گداگری سے منسلک کرنا، کسی دوسرے کو منتقل کرنا، یہ بھیک مانگنے والے کو پناہ دیناممنوع ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ گداگری یا اس سے منسک کوئی بھی طرز عمل ان بڑے جرائم میں شامل ہے جن کے لیے گرفتاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ان کارروائیوں میں ملوث ہونے کی سزا میں 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔