سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو فون، سعودیہ ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو فون، سعودیہ ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

ولی عہد نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض اور تہران کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔

چینی صدر نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔