غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحا کے قریب پناہ گزین کیمپ پر حملے کے دوران ایک فلسطینی کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں واقعے کی تصدیق کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائی کےدوران زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا ہے کہ اس کی افواج اریحا کے قریب عقبہ جبر کیمپ میں کاروائی کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ کارروائی مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک حملے میں دو برطانوی اسرائیلی خواتین کی ہلاکت اور تدفین کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔