الجزائر : (ویب ڈیسک ) نماز تراویح کے دوران بلی کا امام مسجد کےکندھے پر سوار ہونا اور امام ولید محساس کی اس سے شفقت کے معاملے کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے ، اس حسن سلوک پر الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق استقبالیے میں الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام ولید سے ملاقات کی اور ان کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
Cat jumps on Imam during qiyam (taraweeh) prayers and he behaves exactly like any imam Insha’Allah would.#Ramadan pic.twitter.com/QHGXSgiZgK
— Alateeqi العتيقي (@BinImad) April 4, 2023
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور صارفین کی جانب سے امام مسجد کے اس اقدام کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔