بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے فرضی نشانوں کو تباہ کرنے سمیت پیر تک آبنائے تائیوان میں اپنی بحری مشقوں کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
چین کی بحری و فضائیہ کی جانب سے آبنائے تائیوان میں دوسرے روز بھی جنگی مشقیں جاری رہیں، سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں میں تائیوان میں موجود فرضی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 58 جنگی جہاز ایس یو 30 سرویلنس اور ایچ 6 بمبار طیاروں سمیت 9 بحری بیڑے تائیوان کے اردگرد موجود ہیں۔