چین کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر کی جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Published On 03 April,2023 10:22 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں جاپان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

وانگ یی نے کہا کہ جاپان میں کچھ طاقتیں چین کیخلاف امریکا کی غلط پالیسی پر عمل پیرا ہیں، یہ طاقتیں چین کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں، جاپان سے متعلق چین کی پالیسی مستقل اور مستحکم رہے گی، چین جاپان کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاپان دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

Advertisement