دمشق: (دنیا نیوز) مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے دھاوے کے بعد شام سے راکٹ لانچر کے ذریعے داغے گئے دو گولے مقبوضہ وادی گولان میں گرنے کو جواز بنا کر اسرائیلی فوج نے ملک شام پر فضائیہ اور بری فوج سے حملہ کر دیا۔
شام سے 6 میزائل داغے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے علی الصبح اسرائیل نے میزائل سے شام پر حملہ کر دیا، شام پر اسرائیلی فورسز کا یہ رواں سال کا تیسرا حملہ ہے۔
اسرائیلی فضائیہ و بری فوج نے شامی افواج کی فورتھ ڈویژن اور ریڈار کو حدف بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس سے قبل گولان کی چوٹیوں پر واقع شام کی ایک نگران فوجی چوکی کو اسرائیلی فضائیہ نے تباہ کیا تھا۔