اسرائیلی میزائل حملے میں 2 شامی شہری جاں بحق ہوگئے

Published On 04 April,2023 10:21 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اسرائیل کا شام کے دارالحکومت پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں دو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مادی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔

میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے میزائل حملہ کیا جس میں دمشق اور جنوبی علاقے کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کے روز دمشق کے مضافات میں ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) کا ایک افسر جاں بحق ہوا تھا۔