نیویارک : (ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔
اس موقع پر رات بھر مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ، ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔
بہت سے عیسائی ایسٹر سے پہلے کے چالیس دنوں کے دوران روزے رکھتے اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، یہ عرصہ لینٹ یا روزوں کے چلے کے طور پر مشہور ہے ، لینٹ قدیم انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی بہار کے ہیں۔
.مسیحی خاندانوں کیلئے آج کا دن فیملی ری یونین کے طور پر بھی ایک یادگار دن سمجھا جاتا ہے
عبادات کے علاوہ ایسٹر موسیقی، پھولوں، موم بتیوں، اور چرچ کی گھنٹیاں بجا کر بھی منایا جاتا ہے۔
پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
اس ضمن میں رات کو کراچی کے چرچز میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا گیا، مسیحی برداری ایسٹر کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دی ۔
ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔