تل ابیب: (دنیا نیوز) صیہونی فوج کی فلسطینی علاقوں میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جن کے نتیجے میں ایک اطالوی سیاح اور دو برطانوی بہنیں ہلاک ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب، کار حملے میں ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی
مقبوضہ مغربی کنارے میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو برطانوی خواتین ہلاک ہو گئیں، واقعہ میں پاس بیٹھی ایک اور خاتون شدید زخمی ہو گئی، یہ واقعہ یہودی بستی حمرا کے پاس پیش آیا، برطانوی دفتر خارجہ نے دونوں بہنوں کی شہریت کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز نے 40 سال سے کم عمر نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی
خبر ایجنسی کے مطابق دوسرا واقعہ تل ابیب میں پیش آیا جہاں اطالوی سیاح کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، فلسطینی تنظیم حماس نے دونوں واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔