لاس اینجلس: (ویب ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز 'سٹار وارز' کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔
کافی مہینوں سے یہ اطلاعات تھیں کہ مس مارویل کی فلمساز عبید چنائے سٹار وارز فرنچائز کی نئی فلم کو ڈائریکٹ کریں گی، سٹار وارز کے سکرپٹ رائٹروں ڈیمن لنڈولف اور برٹ گبسن کے جانے کے بعد اسٹار وارز فلم کے پروجیکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔
Daisy Ridley returns to the stage and surprises fans at #StarWarsCelebration along with director Sharmeen Obaid-Chinoy with exciting news about their upcoming Star Wars film. pic.twitter.com/lgafQmwyCs
— Star Wars (@starwars) April 7, 2023
اب ہالی وڈ فرنچائز کی طرف سے باضابطہ اعلان کے مطابق شرمین عبید چنائے نہ صرف سٹار وارز کی ایک نئی فلم ڈائریکٹ کریں گی بلکہ وہ 2019 کی فلم دی رائز آف اسکائی واکر کے سیکوئیل کو بھی ہدایت کاری دیں گی۔
آفیشل اعلان کے بعد شرمین عبید چنائے نہ صرف سٹار وارز کو ڈائریکشن دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں بلکہ وہ پہلی غیر انگریز فلمساز بھی ہوں گی۔