بالی ووڈ کے کنگ خان دنیا کی بااثر ترین شخصیت قرار

Published On 07 April,2023 11:50 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی جریدے نے سپر سٹار شاہ رخ خان کو دنیا کی سب سے با اثر شخصیت قرار دے دیا ہے ۔

جریدے کی جانب سے کروائے گئے سروے میں شاہ رخ خان نے برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور دنیائے فٹبال کے شہنشاہ لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سروے میں بارہ لاکھ قارئین نے ان مشہور ترین افراد کا انتخاب کیا جو ان کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ بااثر شخصیات ہیں، فہرست میں شاہ رخ خان، لیونل میسی اور پرنس ہیری کے علاوہ میگن مارکل، سرینا ولیمز بھی شامل تھیں۔