امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک ہوگیا

Published On 07 April,2023 09:06 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک)معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نارتھ ویسٹ کے اکاؤنٹ پر بھی ٹک ٹاک کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر 15.5 ملین فالوورز اور 454 ملین سے زیادہ لائکس تھے جو اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی ماڈل کے مداحوں کی جانب سے ایسے سکرین شاٹس شیئر کیے جن میں بتایا کیا گیا ہے کہ اس صفحہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر سوالات کے ڈھیر لگا دیئے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے تاحال کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔