لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے کہا ہے کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے، کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دباؤ میں آکر نہیں کرنا چاہیے۔
نجی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔
تارا محمود کا کہنا تھا کہ شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہونا چاہیے، کسی کو یہ فیصلہ معاشرے کے دباؤ میں آکر نہیں کرنا چاہیے، میں اس حوالے سے خوش قسمت رہی ہوں، مجھے کبھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رہی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ آزادی ملنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھی، تعلیم حاصل کرنے امریکا گئی اور جب وہاں سے واپس آئی تو میری اولین ترجیح میرا کیرئیر رہا تاہم اب اس حوالے سے سوچ رہی ہوں۔