'دلہن تیار ہے تو شادی کرلونگا' نسیم شاہ کا اروشی سے متعلق دلچسپ بیان وائرل

Published On 07 April,2023 06:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔

ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے،بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2022 کے ایشیاءکپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔