لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ تارا محمود نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
حالیہ انٹرویو میں میزبان کی جانب سے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر تارا محمود کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے بہت خوش قسمت رہی ہوں، شادی کے لیے کبھی دل ہی نہیں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آزادی ملنے کے بعد کیرئیر میں خاصی مصروف رہی، تعلیم کے لیے امریکا ہو کر آئی، اس کے بعد میرا سارا فوکس کیرئیر پر تھا لیکن اب جب میں ایک مقام پر پہنچ گئی ہوں تو میں اس حوالے سے سوچ رہی ہوں۔
تارا محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو معاشرے کی جانب سے پریشر پر شادی نہیں کرنی چاہیے۔