شمعون عباسی کی اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی

Published On 06 April,2023 08:42 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کر لی۔

شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے جانے مانے نام ہیں، شیری شاہ اور شمعون عباسی نے فلم "درج" میں ایک ساتھ کام کیا جو مداحوں میں خوب مقبول ہوئی، البتہ فلم باکس آفس پر کامیابی نہیں حاصل کر سکی لیکن دونوں مرکزی کرداروں کے درمیان دوستی پیدا ہو گئی اور گزشتہ دنوں شیری شاہ نے شمعون سے شادی کی تصدیق کردی۔

شیری شاہ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کی، فیس بک پوسٹ پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ، پوسٹ میں شمعون کو بطور شوہر مخاطب کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شیری شاہ نے اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ میں آپ کی بہت سی چیزوں کی تعریف کرتی ہوں، آپ کی طاقت، آپ کا پرسکون رہنا، آپ کا کردار اور دیانتداری، آپ کی حس مزاح، آپ کا دنیا کی خوبصورتی دیکھنے کا انداز، آپ کے ساتھ رہنے میں بہت مزہ آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری زندگی بہت خوبصورت ہو گئی ہے۔

شیری شاہ نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں سب سے اچھی چیز ہونے کا شکریہ، میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو ’ہبی‘۔