نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کے ٹیک آئیکون ،ٹویٹر اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر ڈاکیومینٹری ریلیز کیلئے تیار ہے۔
وائس میڈیا نامی ادارے نے آٹھ دستاویزی فلموں کیلئے معاہدہ کیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی ڈاکیومینٹری ’دی کلٹ آف ایلون‘ کے نام سے جاری کی جائے گی۔
’دی کلٹ آف ایلون‘ کو 24 اپریل کو لانچ کیا جائے گا اور اس میں ایلون مسک کے ٹیسلا کامیابی سے دنیا کے امیرترن اور پراثر ترین شخصیت بننے کے حالات کا احاطہ کیا جائے گا۔
EXCLUSIVE: Vice Media has a new partner in the documentary space https://t.co/S1OYm97Qjb
— Deadline Hollywood (@DEADLINE) April 3, 2023
دستاویزی فلم میں دکھایا جائے گا کہ ایلون نے اپنی مشہوری کو کس طرح استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے نوجوانوں پر اثرات ڈالنے کیلئے استعمال کیا ، ایلون مسک سوشل میڈیا پر نہایت سرگرم نظر آتے ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر ان کی تبصروں کو شہ سرخیاں ملتی رہتی ہیں۔
امریکی ٹائیکون کی زندگی پر صرف یہ ایک ڈاکیومینٹری نہیں ہے جس پر کام ہورہا ہے بلکہ آسکر ایوارڈ یافتہ ایلکس گبنے بھی ایلون پر ایک دستاویزی فلم بنارہے ہیں۔