ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے۔
تفصیلا ت کے مطابق معروف اداکارہ وہاج علی ان دونوں اپنا جاری ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اپنے کردار مرتسم سے بے حد مقبول ہو گئے ہیں، جبکہ یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے ، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی سٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائقین بے حد پسند کرتے ہیں، لیکن ان کو پسند کرنے میں معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر بھی شامل ہو گئے۔
وہاج علی نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے کرن جوہر نے لائیک کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ "کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں"۔
یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کے او ایس ٹی کو کچھ روز قبل ہی بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک کی جانب سے کاپی رائٹ سٹرائیک ملا تھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ " شانی ارشد کی طرف سے کمپوز کردہ "تیرے بن" کا "او ایس ٹی" ان کے گانے "ٹھکرا کے میرا پیار "کی نقل ہے۔