نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں فیسٹیول کا انعقاد، دنیا بھر سے فنکاروں کی شرکت

Published On 03 April,2023 08:27 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) نیتا مکیشن امبانی کلچرل سینٹر میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی فنکاروں سمیت غیر ملکی فنکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کے دوسرے روز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور اداکارہ زینڈیا سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کےمشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

رنگارنگ فیسٹیول میں ایشوریا رائے، کرینہ کپور کرشمہ کپور، دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ رنبیر کپور، شاہد کپور، ورون دھون سلمان خان شاہ رُخ خان، گوری خان آریان خان اور ہالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکاروں، ٹام ہالینڈ آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ زینڈیا اور گگی حدید سمیت دیگر نے شرکت کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔