ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 3 ارب 69 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا نے یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں میں خریدا ہے، سی ویو پر واقع یہ اپارٹمنٹ انڈیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے جو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 48 کروڑ میں خریدا تھا۔
جے پی تپاریا کی فیملی نے یہ عالیشان اپارٹمنٹ میکرو ٹیک ڈیویلپرز سے خریدا ہے جو لودھا گروپ کی کمپنی ہے، یہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار جو کہ عالیشان رہائشی ٹاور ہے اس کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔
اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔ یہ فی مربع فٹ کی بنیاد پر انڈیا کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ بھی ہے۔تپاریا فیملی نے اس اپارٹمنٹ کو خریدنے کے لیے 19 کروڑ انڈین روپے کی سٹامپ ڈیوٹی دی ہے۔