شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Published On 04 April,2023 07:44 pm

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شہروز اور صدف اکثر اپنے ایمان اور یقین سے متعلق گفتگو کرتے رہتے ہیں کہ کس طرح مذہب نے ان کو مشکلات سے نکلنے میں سہارا فراہم کیا ہے،اب دونوں فنکار مکہ المکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے بیت اللہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

شہروز سبزواری نے احرام کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدف کنول سیاہ برقعے میں ملبوس حرم کے اندر عبادت کیلئے موجود ہیں۔

دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔