امبانی کی بیٹی کی منگنی، سلمان کو بیک گراؤنڈ ڈانسر دیکھ کر مداح سیخ پا

Published On 06 April,2023 09:33 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی میں بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو بحیثیت بیک گراؤنڈ ڈانسر دیکھ کر اداکار کے مداح سیخ پا ہوگئے۔

2018 کی ایک پرانی تقریب کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اوّل کے اداکار سلمان خان کو مکیش امبانی کی بیٹی ایشا کی منگنی کے دوران ایک پرفارمنس میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مکیش امبانی کے بیٹے آنت اپنی منگیتر رادھیکا ( اب بیوی) کے ہمراہ شاہ رخ خان کے گانے  کوئی مل گیا  پر سٹیج پر ڈانس کر رہے ہیں۔

اسی دوران آنت اور رادھیکا کے پیچھے سلمان خان دیگر بیک گراؤنڈ ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

تاہم اب ویڈیو وائرل ہونے پر سلمان خان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر دیکھ کر زیادہ خوش دکھائی نہیں دئیے۔

ایک صارف نے روتے ہوئے ایمو جی کے ساتھ لکھا کہ  سلمان خان کو بیک گراؤنڈ ڈانسر بنادیا ۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ   میں سلمان خان کا فین نہیں لیکن یہ ادھر کیا کررہے ہیں؟ بیک گراؤنڈ ڈانسر بنا کر امبانی خاندان سلمان کے ساتھ نوکر جیسا برتاؤ کر رہے ہیں، مجھے اداکار کے لیے دکھ ہو رہا ہے ۔

جہاں سلمان خان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو بیک گراؤنڈ ڈانسر کی حیثیت سے دیکھ کر افسردہ ہوئے وہیں کچھ صارفین نے اسے پیسوں کی طاقت قرار دیا۔