لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے پہلے برانڈز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی تھیں ، ان کے شوہر فلک شبیر نے انہیں پرتعیش برانڈز سے متعارف کرایا ۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ایک سوال کے جواب میں سارا خان نے بتایا کہ اُن کا بچپن سے خواب تھا کہ اُن کی شادی کسی گلوکار سے ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلک نے انہیں شادی کے تحفے میں ایک بہت مہنگا گھر دیا اور حال ہی میں ایک اور گھر بھی خریدا ہے۔
معروف جوڑی نے نے اپنی بیٹی عالیانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو چاہتے ہی نہیں کہ عالیانہ سکول جائے، ہم اپنی بیٹی کو دیر سے سکول بھیجیں گے، اُس کی گھر پر تعلیم و تربیت چل رہی ہے۔
سارا خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سکولنگ سسٹم پر اتنا یقین نہیں ہے، گھر پر عالیانہ کے لیے اتنا اچھا پلے روم بنایا ہوا ہے کہ محلّے کے بچے بھی اُس میں آ کر کھیلتے ہیں۔