کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان میں خواتین کے ریڈیو سٹیشن ' صدائے بانواں ' کی نشریات ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال کردی گئیں۔
ایک ہفتے قبل طالبان نے رمضان کے دوران موسیقی نشر کرنے کی پاداش میں صدائے بانواں کی نشریات کو بند کردیا تھا، مادری زبان میں صدائے بانواں کا مطلب خواتین کی آواز ہے۔
صدائے بانواں کا آغاز دس برس قبل صوبہ درخشاں سے ہوا تھا، یہ افغانستان کا واحد ریڈیو اسٹیشن ہے جس کااکثریتی عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔ریڈیو سٹیشن کے آٹھ ملازمین میں سے چھ خواتین ہیں۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بدخشاں میں ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر معیز الدین احمدی نے کہا کہ ریڈیو انتظامیہ کی جانب سے ملکی قوانین و ضوابط کی پاسداری کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد نشریات بحال کرنے کی اجازت دی گئی۔