کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ندا محمد ندیم نے کہا ہے کہ حکومت سے اختلاف کرنے والوں کو قتل کردینا چاہیے۔
قندھار میں ججوں اور مفتیوں کی گریجوئیشن تقریب سے خطاب کے دوران نام لیے بغیر ندا محمد ندیم نے کہا کہ کچھ افراد اور گروہ مشکلات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم طالبان کے جنگجو انہیں دبانے کیلئے تیار ہیں۔
افغان وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومت کو الفاظ، قلم یا اپنے عمل سے غیر مستحکم کرتے ہیں انہیں مار دیا جانا چاہیے،طالبان حکومت کے نمائندے کی طرف سے متنازع بیان سامنے آنے پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔