گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقے میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو ) کے سب ڈویژنل آفیسر ( ایس ڈی او ) پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق گیپکو ایس ڈی او پر تشدد میں ملوث ملزم شبیر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم شبیر گیپکو کا 5 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔