گوجرانوالہ : تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

Published On 11 February,2023 03:48 am

گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضہ سے 17 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔