لاہور : موہلنوال میں لڑائی جھگڑے کے دوران خاتون جاں بحق

Published On 10 February,2023 03:59 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے موہلنوال میں لڑائی جھگڑے کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی۔

لاہور پولیس کے مطابق 56 سالہ بختیار بی بی جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے جاں بحق ہوئی جبکہ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے خوف کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔