خاتون دوست کی خواہشات پوری کرنے والا ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار

Published On 01 December,2022 05:24 pm

گوجرانوالہ: ( دنیا نیوز ) خاتون دوست کی خواہشات پوری کرنے والا ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے انکشاف ہوا کہ وہ اپنی دوست کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے وارداتیں کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسد نے اپنی دوست کے لیے مہنگا موبائل خریدنے کی متعدد واراتیں کیں۔

اس موقع پر ملزم کی جانب سے بیان دیا گیا کہ خاتون دوست بار بار مہنگے موبائل کا تقاضا کرتی تھی، اس کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے وارداتیں کیں۔

پولیس نے لاہور سے ملزم اور اس کے ساتھی بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔