گوجرانوالہ میں سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ انڈر 16 کا آغاز

Published On 29 September,2022 09:40 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکول ایجوکیشن کے اشتراک سے گوجرانوالہ میں سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ انڈر 16 کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب میں 14 ٹیموں سمیت سکولوں کے ہزاروں بچوں نے شرکت کی۔

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں سنٹرل پنجاب سکولز کرکٹ چمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ میں شریک 14 مختلف سکولوں کی ٹیموں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا، ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

افتتاحی میچ میں مختلف سکولوں کے ہزاروں بچے، اساتذہ اور افسران جناح سٹیڈم پہنچے جو چوکا، چھکا لگنے اور آئوٹ کرنے پردل کھول کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، زور وشور سے نعرے بلند کر تے رہے، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ڈسٹرکٹ چمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائے گا جو پنجاب کی سطح پر منعقدہ ایونٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
 

Advertisement