گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے میٹھی عید پر چٹ پٹے کھانوں کی دعوت سجا ئی

Published On 03 May,2022 11:45 am

گوجرانوالہ : (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے میٹھی عید پر چٹ پٹے کھانوں کی پر تکلف دعوت سجائی، اکھاڑوں میں مخالف حریف کو چاروں شانے چت کر نے کیلئے دائو پیچ لڑانے والے پہلوانوں نے پائے، مٹن بیف ، قورمہ پر خوب دائو پیچ استعمال کیے۔

عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد تمام پہلوان روایتی لباس پہنےایک دوست کی طرف اکھٹے ہوئے، گلے ملکر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ، گپ شپ کے بعد پہلوانوں کے کھانے پینے کا بندو بست شروع ہو گیا۔

پہلوانوں کی خوش خوراکی کو مدنظر رکھتے ہوئے وافر مقدار میں پکوان تیار کیے گئےاور کھانے کی دسترخوان کو پہلوانوں کے شایان شان ڈشز جس میں مٹن قورمہ ،پائے، چانپوں سمیت انواع و اقسام کے کھانوں سےسجایا گیا جس پر پہلوانوں نے خوب ہاتھ صاف کیے۔

پہلوانوں نے عید پر خصوصی دعوتوں کا شیڈول ترتیب دے دیا اور تین دن وہ خوب ڈٹ کر کھابوں پر ہاتھ صاف کریں گے، کھانے سے فراغت کے بعد پہلوانوں نے خوب سیلفیاں بنائیں۔
 

Advertisement