گوجرانوالا: (دنیا نیوز) شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔
گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کے علاقے میں شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی، اس دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون نگینہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق عدنان نامی نوجوان کی شادی تھی جہاں اس کے دوست فائرنگ کر رہے تھے۔ گولی لگنے سے دلہے کی چچا زاد بہن جاں بحق ہو گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔