گوجرانوالہ: ویل چیئرکرکٹ میچ لاہور کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا

Published On 14 February,2022 12:30 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں معذور افراد کی ٹیموں کے درمیان ویل چیئرکرکٹ میچ ہوا، لاہور نے گوجرانوالہ کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔

جناح سٹیڈیم میں گوجرانوالہ اور لاہور کی ویل چیئر کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں معذور افراد ویل چیئرپر بیٹھ کر بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کرتے نظر آئے، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ تاہم سخت مقابلے کے بعد لاہور کی ویل چئیر ٹیم نے میچ جیت لیا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ویل چیئر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی گرائونڈ میں موجود تھے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ میچ کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے جو پاکستان میں ہونے والی ایشئین ویل چیئرکرکٹ چمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چاچا کر کٹ سمیت شائقین کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی جنہوں نے تالیاں بجا کر ان کا جذبہ بڑھایا۔
 

Advertisement