سال 2021 میں پولیس کارکردگی مایوس کن، گوجرانوالہ میں جرائم 50 فیصد بڑھ گئے

Published On 24 December,2021 09:47 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سال 2021 کے دوران پولیس کی کاکردگی مایوس کن رہی، گزشتہ سال کی نسبت کرائم میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ بھتہ خور بھی پولیس کے شکنجے میں نہ آ سکے۔

گوجرانوالہ میں سال 2021 کے دوران 4500 کے قریب وارداتیں ہوئی ہیں جن میں ڈکیتی اور راہزنی کی 1600 کے قریب موٹر سائیکل چھینے اور چوری کی 2400 ، مویشی اور دیگر چوری کی 350 کے قریب وارداتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں دوران ڈکیتی اور دشمنی سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر 186 افراد کو قتل کر دیا گیا، سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ریکور ہونے والے کروڑوں روپے مدعیان کے حوالے کیے گئے ہیں۔

2021 میں بھی بھتہ خوری کےواقعات میں کمی نہ آ سکی، سرکل وزیر آباد میں بھتہ نہ دینے پر تین زمینداروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔
 

Advertisement